LogoSaturday, May, 9, 2026

News Point PK

کلائمٹ فنانسنگ میں پیشرفت، پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالر کی امید

کلائمٹ فنانسنگ میں پیشرفت، پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالر کی امید

ویب ڈیسک

07-May-2026
|

خاص خبریں

کلائمٹ فنانسنگ میں پیشرفت، پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالر کی امید

پاکستان کو آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے تحت 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والے عالمی مالیاتی اجلاسوں میں کلائمٹ فنانسنگ پر پیشرفت سامنے آ گئی ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات پر زور بڑھ گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان نے کلائمٹ ایکشن کے لیے مالی وسائل اور بجٹ ترجیحات پر اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی مالی معاونت بڑھانے پر مشاورت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کا اہم اجلاس جمعہ کو متوقع ہے جس میں پاکستان سے متعلق اہم فیصلے کا امکان ہے۔

حکومت نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں قومی بجٹ اور وسائل کی تقسیم میں کلائمٹ پالیسی کو اہم ترجیح دینے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی فنڈنگ پر زور دے رہے ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp