LogoWednesday, July, 22, 2026

News Point PK

افغان شہریوں کو جعلی کاغذات فراہم کرنے والا گروہ پکڑا گیا، دہشت گرد روابط کی تحقیقات شروع

افغان شہریوں کو جعلی کاغذات فراہم کرنے والا گروہ پکڑا گیا، دہشت گرد روابط کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

پاکستان

افغان شہریوں کو جعلی کاغذات فراہم کرنے والا گروہ پکڑا گیا، دہشت گرد روابط کی تحقیقات شروع

افغان شہریوں کے جعلی دستاویزات کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، جس میں نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کرکے افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات بنانے کا نیٹ ورک بے نقاب کرلیا گیا ہے، جس سے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں انعام الحق (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادرا)، فیاض احمد (ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادرا)، جنید احمد (چوکیدار، نادرا) اور محمد عمر شاہ (پرائیویٹ ایجنٹ) شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی، دہشت گردی کی معاونت، جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا اور ایسے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp