LogoWednesday, July, 22, 2026

News Point PK

تہران باز نہ آیا تو سخت فوجی کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

تہران باز نہ آیا تو سخت فوجی کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

ویب ڈیسک

22-Jul-2026
|

تازہ ترین

تہران باز نہ آیا تو سخت فوجی کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نئی دھمکی امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دی۔ انھوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ آبنائے ہرمز پر حملہ کرنے سے باز رہے-

امریکی صدر نے کہا کہ اب اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی ہتھیار سے حملہ کرے گا تو امریکا ایران کی جن تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اُن میں تہران کے قریب موجود پل اور بجلی گھر بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے، تجارتی جہازوں پر حملے کرنے یا سمندری گزرگاہ کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی تو امریکا فوری اور بھرپور فوجی جواب دے گا۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ امریکا جلد ہی ایران کے جوہری مرکز نطنز کے اُس پہاڑ کو نشانہ بنائے گا جہاں مبینہ طور پر ایران نے اپنے جدید یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز منتقل کیے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے اور اس میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھائیں گے-

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp