پاکستانی جامعات میں 500 بنگلہ دیشی طلباء کو داخلے فراہم کیے جائیں گے

Hanif
تعلیم

کراچی::پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا، پہلے مرحلے میں 500 بنگلا دیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ 500 طلبہ کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے، بنگلادیش کے طلبہ پاکستان میں اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔طلبہ کو انڈر گریجویشن پروگرام میں فُلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے، داخلوں کے لیے بنگلا دیشی طلبہ کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی، ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹا گانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا، انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔
نمایاں خبریں
11 مارچ تمام اسکولوں میں چھٹی ہوگی ، سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

سحر اسکولنگ سسٹم گرلز کیمپس میں سالانہ امتحانات ، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو میڈل دیئے گئے

ہائر ایجوکیشن کمیشن جامع اصلاحات کیلئے پرعزم، یونیورسٹیوں میں اے آئی کا تین کریڈٹ آور کورس لازمی قرار دیا جا رہا ہے، چیئرمین ایچ ای سی

جامعہ کراچی آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا تربت یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ، فیکلٹی ممبران و طلباء نے پرتپاک استقبال کیا
