LogoTuesday, April, 7, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا

آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا

ویب ڈیسک

28-Mar-2026
|

پاکستان

آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا

خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث آر ایل این جی کی درآمد بند ہونے سے ملک میں گیس بحران بڑھنے لگا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں گیس پریشر میں کمی ہونے لگی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں آر ایل این جی کی قلت بڑھ گئی ہے اور یومیہ شارٹ فال 700 ملین کیوبک فٹ تک جا پہنچا ہے۔

یہاں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت کا شدید سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس پریشر انتہائی کم رہنے لگا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق صنعتوں کو گیس کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

نمایاں خبریں