بلوچستان میں پی ڈی ایم اے کی امدادی مشینری پر مسلح افراد کی فائرنگ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک
پاکستان

کراچی سے بلوچستان جانے والی پی ڈی ایم اے کی امدادی مشینری پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مشینوں کو ناکارہ بنادیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انجیرہ کراس پر کراچی سے پی ڈی ایم اے کی امدادی مشینری لانے والی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی مشینری کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی فائرنگ سے ناکارہ ہو گئے۔
تاہم، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، واقعہ کوئٹہ کے انجیرہ کراس علاقے میں پیش آیا جہاں کراچی سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے کی مشینری اور آلات لانے والی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔
حملہ آوروں نے مشینری پر براہ راست فائرنگ کی اور گاڑیوں کے ٹائروں کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑیاں عارضی طور پر ناکارہ ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
نمایاں خبریں
6 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان

بانی و چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کارکنان چاروں وزیر اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کی تیاری کریں ، نعیم الرحمن کی ہدایت

کراچی میں اپریل کے مہینے میں ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم

مولانا فضل الرحمن کا چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ ، حالیہ جنگ سے متعلق گفتگو
