ایران سے مذاکرات ہوں یا نہ ہوں ، امریکا اپنا مشن مکمل کرکے پیچھے ہٹ جائے گا ، ٹرمپ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اپنے اختتام کے قریب ہے اور امریکا کسی بھی صورت میں اپنا مشن مکمل کر کے پیچھے ہٹ جائے گا چاہے ایران مذاکرات کی میز پر آئے یا نہ آئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو اس حد تک نقصان پہنچایا جا چکا ہے کہ وہ 20 سال پیچھے جا چکا ہے اور اگر امریکا کو یقین ہوگیا کہ ایرانی ایٹمی خطرہ ختم ہوچکا ہے تو وہ بغیر کسی معاہدے کے بھی جنگ سے نکل جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں بڑی تبدیلیاں آچکی ہیں اور وہاں ایک کم شدت پسند گروپ سامنے آیا ہے جبکہ ان کے مطابق امریکا کا مقصد رجیم چینج نہیں بلکہ صرف ایٹمی خطرے کا خاتمہ تھا۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں جنگ مکمل طور پر ختم ہوسکتی ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر ڈیل ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ امریکا کو اس کی ضرورت نہیں کیونکہ ایران کو ڈیل کی زیادہ ضرورت ہے ہمیں نہیں۔
نمایاں خبریں
ایران کا امریکی پائلٹ کی تلاش میں آنے والے ہیلی کاپٹر اور ڈورن جہاز بھی تباہ کرنےکا دعویٰ

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اور فتح کا اعلان کرکے جنگ ختم کردے، جواد ظریف کا قیادت کو مشورہ

اسرائیل خوفزدہ ، ایران پر طے شدہ حملے روکنے کا اعلان
