LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک

03-Apr-2026
|

بین الاقوامی

بس تھوڑا انتظار! آبنائے ہرمز کھول کر بڑی کمائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے وہ جب چاہیں بڑی آسانی کے ساتھ اور کسی کی مدد کے بغیر بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو 35 روز ہوگئے اور تاحال آبنائے ہرمز بند ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پیٹرول کی قلّت ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔

اس اہم ترین آبی گذر گاہ کو ایرانی بندش سے آزاد کرانے کے لیے امریکی صدر نے نیٹو اتحادی سے بھی مدد مانگی تھی لیکن مدد نہ ملنے پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اکیلے ہی یہ کان انجام دے لے گا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھوڑا سا مزید وقت ملے تو ہم آسانی سے آبنائے ہرمز کو کھول سکتے ہیں، تیل حاصل کر سکتے ہیں اور بڑی کمائی کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اقدام دنیا کے لیے بہت بڑی معاشی روانی ثابت ہوگا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان اس حوالے سے اہم ہے کہ اس سے قبل وہ یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی ذمہ داری ان ممالک پر ہے جو اس راستے سے گزرنے والے تیل پر انحصار کرتے ہیں، خصوصاً یورپ اور ایشیائی ممالک، نہ کہ امریکا کو اس میں مداخلت کرنا چاہیے۔

نمایاں خبریں