LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی  کی تجویز مسترد کردی

ویب ڈیسک

03-Apr-2026
|

بین الاقوامی

سیز فائر ہماری شرائط پر ہوگا ، ایران نے امریکا کی جنگ بندی  کی تجویز مسترد کردی

ایران نے امریکا کی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہ سیزفائر ہماری شرط پر ہوگا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نے رپورٹ کیا کہ ایران نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی اخبار نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے ثالثوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ایران صرف مستقل اور جامع جنگ بندی کو قبول کرے گا عارضی سیز فائر قابل قبول نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی ایران کے اہم مطالبات میں شامل ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ امریکا کی کچھ شرائط کو ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اعتماد کی سطح صفر ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے تاحال امریکا کی 15 نکاتی تجویز پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا تاہم موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فوری طور پر کسی پیش رفت کا امکان کم ہے۔

نمایاں خبریں