واشنگٹن کی نئی تجارتی پالیسی، مودی سرکار کو بڑا معاشی جھٹکا لگنے کا امکان

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکی حکومت نے بھارت سمیت 60 ممالک پر 12.5 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھارت سمیت اپنے بڑے تجارتی شراکت داروں پر نئے اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ جس کے تحت بھارتی مصنوعات پر 12.5 فیصد جبکہ برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا اور میکسیکو سمیت متعدد ممالک کی درآمدات پر 10 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی جا سکتی ہے۔
امریکی تجارتی نمائندے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ’’جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات‘‘ کی عالمی تجارت کے خلاف تحقیقات کے بعد تجویز کیا گیا ہے۔
امریکی رپورٹ میں بھارت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ان معیشتوں میں شامل ہے جہاں جبری مشقت سے تیار شدہ مصنوعات کی درآمد روکنے کے قوانین یا تو ناکافی ہیں یا ان پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت بعض عالمی سپلائی چینز میں ایک درمیانی کردار ادا کرتا ہے جہاں جبری مشقت سے تیار کردہ خام مال یا مصنوعات شامل ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور مجوزہ ٹیرف ابھی حتمی نہیں ہے۔
نمایاں خبریں
گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

پاکستان امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہیں، وزیراعظم کا امریکی یوم آزادی تقریب سے خطاب

حکومت کا بڑا معاشی فیصلہ،نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے مقرر

پاکستان کی ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا سے معلومات شیئر کرنے کی خبروں کی سخت تردید

بھارت کے تجارتی ٹیرف پر واشنگٹن کی خاموشی پر ٹرمپ برہم

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally