LogoFriday, June, 5, 2026

News Point PK

بھارت کے تجارتی ٹیرف پر واشنگٹن کی خاموشی پر ٹرمپ برہم

بھارت کے تجارتی ٹیرف پر واشنگٹن کی خاموشی پر ٹرمپ برہم

ویب ڈیسک

05-Jun-2026
|

تازہ ترین

بھارت کے تجارتی ٹیرف پر واشنگٹن کی خاموشی پر ٹرمپ برہم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے برسوں تک امریکہ سے فائدہ اٹھایا اور اس کی وجہ یہاں نااہل لوگ تھے جنہوں نے اس صورتحال کو نظر انداز کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے تجارتی ٹیرف عائد کیے لیکن امریکہ میں کسی نے اس پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے بتایا۔

ان کے مطابق اب جلد واضح ہو جائے گا کہ ایران کے ساتھ کسی نہ کسی سطح پر معاہدہ طے پا رہا ہے۔

انہوں نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیل نہ بھی ہو تو بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم اگر ایران نے امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچایا تو یہ دوبارہ جنگ کی طرف واپسی کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے تاہم معاہدے کی صورت میں ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ خلا سے ایران کے جوہری مقامات کی نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp