LogoFriday, June, 5, 2026

News Point PK

امریکی صدر کا ایران سے جنگ نہ چھیڑنے کا اشارہ، سفارتکاری کو ترجیح

امریکی صدر کا ایران سے جنگ نہ چھیڑنے کا اشارہ، سفارتکاری کو ترجیح

ویب ڈیسک

05-Jun-2026
|

بین الاقوامی

امریکی صدر کا ایران سے جنگ نہ چھیڑنے کا اشارہ، سفارتکاری کو ترجیح

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا فی الحال ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا اور کشیدگی کے معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں یا امریکی مفادات کو براہِ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ خطے میں جاری تنازعات کو مزید وسعت دینے کے بجائے سفارتی کوششوں کے ذریعے مسائل کے حل کی خواہاں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے دائرے کو بڑھانے سے گریز کرنا چاہتا ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف سفارتی راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست تصادم سے گریز کرتا ہے اور اسرائیل و لبنان کے درمیان مذاکرات کامیاب رہتے ہیں تو خطے میں کشیدگی کم ہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، تاہم صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے اور آنے والے دنوں میں سفارتی پیش رفت اہم کردار ادا کرے گی۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp