امریکہ کی اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کا جدید فوجی سازو سامان بیچنے کی منظوری

ویب ڈیسک
31-Jan-2026 | تازہ ترین

امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر مالیت کے جدید فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اس فیصلے کے تحت اسرائیل کو مختلف نوعیت کا عسکری سازوسامان فراہم کیا جائے گا جس کا مقصد اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فروخت کیے جانے والے سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کے جدید لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر عسکری آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس فوجی فروخت سے اسرائیل کو موجودہ اور مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ خاص طور پر زمینی افواج کی نقل و حرکت، آپریشنل استعداد اور لاجسٹک نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
46 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago

بھارت روس سے تیل نہیں لے گا، مودی امریکہ سے تجارتی معاہدے پر مجبور
20 hours ago
