بھارت روس سے تیل نہیں لے گا، مودی امریکہ سے تجارتی معاہدے پر مجبور

ویب ڈیسک
20 hours ago | بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدے پر باہمی اتفاق ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جو شراکت داری اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔
معاہدے کے تحت امریکی حکومت بھارت پر عائد جوابی ٹیرف کو 25 فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کردے گی۔
جس کے بدلے میں بھارت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکی اشیا پر اپنے ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کو صفر تک کم کرے گا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا ہے اور اب وہ بھارت کو امریکا اور ممکنہ طور پر وینیزویلا سے زیادہ تیل خریدنے کی اجازت دے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر اشیا خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے جس سے امریکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے
نمایاں خبریں
جنگ کی دھمکیوں اور فوجی مشقوں کی گھن گرج میں امریکہ اور ایران مذاکرات کیلئے آمادہ
1 day ago

ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا ، ٹرمپ
1 day ago

امریکا پر اعتماد نہیں ، دوستوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے ، ایران
1 day ago

امریکہ کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ، پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار
01-Feb-2026

سعودی عرب کا بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار
01-Feb-2026
