ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا ، ٹرمپ

Hanif
1 day ago | بین الاقوامی

فلو ریڈا : امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے ہم جلد معاہدے پر پہنچ جائیں گے، اگر معاہدہ نہیں ہوتا تو پھر ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ خامنہ ای نے ٹھیک کہا تھا یا نہیں۔فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیان پر صدر ٹرمپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای علاقائی جنگ کی بات کیوں نہ کریں گے، ظاہر ہے وہ ایسا کہیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہاں ہمارے دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بحری جہاز موجود ہیں جو چند دنوں میں بالکل قریب ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے سپر یم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا کا ایران پر حملہ پورے خطے کا تنازع بن جائے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا نے جنگ شروع کی تو اس بار یہ علاقائی جنگ بن جائے گی، اہل ایران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔
نمایاں خبریں
بھارت روس سے تیل نہیں لے گا، مودی امریکہ سے تجارتی معاہدے پر مجبور
20 hours ago

جنگ کی دھمکیوں اور فوجی مشقوں کی گھن گرج میں امریکہ اور ایران مذاکرات کیلئے آمادہ
1 day ago

امریکا پر اعتماد نہیں ، دوستوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے ، ایران
1 day ago

امریکہ کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ، پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار
01-Feb-2026

سعودی عرب کا بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار
01-Feb-2026
