LogoSaturday, March, 21, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

بنوں میں دہشت گردی کے دو منصوبے ناکام ، 150 کلو برآمد

بنوں میں دہشت گردی کے دو منصوبے ناکام ، 150 کلو برآمد

ویب ڈیسک

06-Mar-2026
|

پاکستان

بنوں میں دہشت گردی کے دو منصوبے ناکام ، 150 کلو برآمد

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردی کے دو بڑے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر تھانہ بکا خیل کی حدود میں میران شاہ پُل کے نیچے کارروائی کرتے ہوئے ڈرموں میں چھپایا گیا بارود برآمد کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق دنوں ڈرم کمانڈ وائر کے ساتھ منسلک کیے گئے تھے۔

بنوں کی تحصیل ککلی میں پولیس اسیٹیشن کے مرکزی دروازے پر نصب بم برآمد کیا جس کو آگ سے جلاکر دھماکا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

خوش قسمتی سے آگ بارود تک پہنچنے سے پہلے ہی بجھ گئی تھی جس کے بعد بم کی نشاندہی ہوئی۔

ڈی پی او کے مطابق تھانے کے دروازے سے برآمد ہونے والے بم میں 10 کلو بارود استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ بال بیئرنگ بھی لگائے تھے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 150 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جسے برآمد کیا گیا، دونوں واقعات سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت کاروائی نے بنوں کو بڑے تباہی سے بچالیا ہے۔

نمایاں خبریں