LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ  وصول  کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

اسٹاف رپورٹر

20-Mar-2026
|

پاکستان

موٹر وے پولیس کی زائد کرایہ  وصول  کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کراچی: ایم نائن کراچی ٹول پلازہ پر پی ایس وی چیکنگ پوائنٹ پر تمام بسوں کے کاغذات چیک کئے جارہے ہیں،کاغذات نامکمل ہونے کی صورت میں بس کو واپس کروایا جارہا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے جاری اعلا میے کے مطابق چیکنگ پوائنٹ پر زائد کرایہ وصول کرنے والی بسوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

گنجائش سے زائد مسافر لانے والی گاڑیوں کے بھی جرمانے جاری کئے جارہے ہیں اور انہیں ٹول پلازہ سے واپس بھی کروایا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق بس چیکنگ پوائنٹ کا مقصد عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائنز 130 پر رابطہ کریں۔

نمایاں خبریں