LogoFriday, March, 20, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

23 مارچ ، حکومت کا یوم پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ

23 مارچ ، حکومت کا یوم پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

17-Mar-2026
|

پاکستان

23 مارچ ، حکومت کا یوم پاکستان پر پریڈ و دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ اور دیگر تقریبات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس دن کو سادہ طریقے سے منایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی تیل بحران، حکومت کی کفایت شعاری اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی تاہم اس دن کو وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ذریعے منایا جائے گا۔

یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ قوم کی یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی، استقامت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔

تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع کو سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں، تاکہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام برقرار رکھا جا سکے۔

نمایاں خبریں