LogoSaturday, April, 4, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

امریکا کا اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم اسلحہ ڈپو پر حملہ، ٹرمپ نے وڈیو بھی شیئر کردی

امریکا کا اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم  اسلحہ ڈپو پر حملہ، ٹرمپ نے وڈیو بھی شیئر کردی

ویب ڈیسک

31-Mar-2026
|

بین الاقوامی

امریکا کا اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم  اسلحہ ڈپو پر حملہ، ٹرمپ نے وڈیو بھی شیئر کردی

امریکا نے اصفہان میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم سے اصفہاں پر حملہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے اصفہان میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔

اس حملے کا ہدف اصفہان میں اسلحہ ڈپو تھا۔ حملے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کا مقصد ایران کو مزید سخت پیغام بھی دینا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ رپورٹس میں اصفہان کو جوہری تنصیبات کا حامل علاقہ بتایا گیا ہے تاہم اس مخصوص حملے کا ہدف زیادہ تر اسلحہ ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر بتایا جا رہا ہے۔

نمایاں خبریں