قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
خاص خبریں

پاک افغان سرحدی صورتحال پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی تشویشناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور بالخصوص سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔
نمایاں خبریں
سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی

کراچی میں بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کی
