امریکی عوام سے دشمنی نہیں، حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے ، ایرانی صدر کا امریکیوں کے نام خط

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی ایران ان کے لیے خطرہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ ایران کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا نہ صرف موجودہ حقائق کے منافی ہے بلکہ تاریخی تناظر میں بھی درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے دراصل ملک کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں جن کے اثرات خطے سے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں کا جواب عزم اور حوصلے کے ساتھ دیا اور اپنی خودمختاری کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران میں واشنگٹن کے حوالے سے عدم اعتماد کی کئی وجوہات ہیں، جن میں غیر ملکی مداخلت اور غیر انسانی پابندیاں شامل ہیں۔ انہوں نے 1953 کی فوجی بغاوت کو اس عدم اعتماد کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے اور عوامی سطح پر بہتر تعلقات کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں
نمایاں خبریں
امریکا ، ایران جنگ بندی ، عباس عراقچی کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا

ایرانی عوام ملکی دفاع کیلئے تیار، لاکھوں افراد نے امریکا اور اسرائیل سے لڑنے کیلئے خود کو پیش کر دیا

جنگ بندی تجاویز مسترد، وقتی سیزفائر مسئلے کا حل نہیں ،جامع معاہدہ ہی خطے میں پائیدار امن لا سکتا ہے، ایران

واشنگٹن کی جارحانہ بیان بازی اس کی کمزوری کا اعتراف ہے، ایرانی فوجی قیادت
