ایرانی عوام ملکی دفاع کیلئے تیار، لاکھوں افراد نے امریکا اور اسرائیل سے لڑنے کیلئے خود کو پیش کر دیا

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیرمعمولی ردعمل سامنے آیا ہے جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے، رجسٹریشن میں گزشتہ روز غیر معمولی اضافہ نظر آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر بھرپور اور تیز رفتار ردعمل دیکھنے میں آیا۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
نمایاں خبریں
ایران میں جنگ بندی کے بعد جشن کا سماں، شہری پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے

امریکا ، ایران جنگ بندی ، عباس عراقچی کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا

پاکستان کی سفارتی کامیابی پربھارتی تجزیہ کار اپنی حکومت پر برس پڑے

جنگ بندی تجاویز مسترد، وقتی سیزفائر مسئلے کا حل نہیں ،جامع معاہدہ ہی خطے میں پائیدار امن لا سکتا ہے، ایران
