LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

ایران میں جنگ بندی کے بعد جشن کا سماں، شہری پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے

ایران میں جنگ بندی کے بعد جشن کا سماں،  شہری پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک

08-Apr-2026
|

بین الاقوامی

ایران میں جنگ بندی کے بعد جشن کا سماں،  شہری پاکستانی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے

ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی آئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فلیڈ مارشل سید عاصم منیر کے بروقت اقدامات نے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا جبکہ لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد ملی۔

نمایاں خبریں