LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی

اسپورٹس ڈیسک

31-Jan-2026 | کھیل

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی

پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ کی رونمائی آج دوسرے ٹی 20 میچ کے ٹاس کے بعد ہونی تھی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کی گئی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا سبب ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعے یا پیر کو کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں محسن نقوی نے 26 جنوری کو وزیرِ اعظم اور پی سی بی کے سرپرستِ اعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور اس اہم معاملے پر رہنمائی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا (کولمبو) میں کھیلے گا۔

نمایاں خبریں