پی سی بی کا بڑا اقدام ، بھارتی شائقین پی ایس ایل دیکھنے سے محروم رہیں گے

اسپورٹس ڈیسک
2 hours ago | کھیل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بھارت ریجن میں پی ایس ایل میچز دکھانے کے حقوق فروخت نہ کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے تاہم دوسرے تمام ریجنز کے لیے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔
بھارتی کرکٹ شائقین اب پی سی ایل کے میچز نہیں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور بھارت کے سوا دنیا بھر میں یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکیں گے۔
پی ایس ایل میں اس بار دونئی ٹیموں کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پلیئرز آکشن کی تقریب 11 فروری کو منعقد ہوگی۔
نمایاں خبریں
عالمی کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے ، شاہد آفریدی
1 day ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ، شاندار سنگ میل عبور
1 day ago

ٹی 20 ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد کیلئے پی سی بی کوئی باہمی قابل قبول حل تلاش کرے گا ، آئی سی سی پرامید
1 day ago

ٹی 20 ورلڈکپ : قومی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت ، بھارت کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان
1 day ago

پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا کو 111 سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا
01-Feb-2026
