پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا کو 111 سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا

اسپورٹس ڈیسک
1 day ago | کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں 111 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کُونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کُوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے۔
صائم ایوب 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 46، خواجہ نافع 21، فخڑ زمان 10، کپتان سلمان آغا 5 اور محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم 50 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشوئس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میتھیو کُونمین، میتھیو شارٹ، کُوپر کونولی اور کیمرون گرین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
نمایاں خبریں
پی سی بی کا بڑا اقدام ، بھارتی شائقین پی ایس ایل دیکھنے سے محروم رہیں گے
48 mins ago

عالمی کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے ، شاہد آفریدی
1 day ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ، شاندار سنگ میل عبور
1 day ago

ٹی 20 ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد کیلئے پی سی بی کوئی باہمی قابل قبول حل تلاش کرے گا ، آئی سی سی پرامید
1 day ago

ٹی 20 ورلڈکپ : قومی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت ، بھارت کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان
1 day ago
