ٹی 20 ورلڈکپ : قومی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت ، بھارت کیساتھ میچ نہ کھیلنے کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک
1 day ago | تازہ ترین

حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی مشروط اجازت دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی دوسری ملاقات ہوئی-
حکومت پاکستان نے ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دی ہے اور صاف کہہ دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو ہونے والا میچ نہیں کھیلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کی منظوری دیتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بھارت سے شیڈول میچ میں حصہ نہیں لے گی۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اسکا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا۔
نمایاں خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی ، بھارت اور غیر ملکی سہولت کاری کا انکشاف
41 mins ago

پی سی بی کا بڑا اقدام ، بھارتی شائقین پی ایس ایل دیکھنے سے محروم رہیں گے
43 mins ago

بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو شکست دیں گے، خواجہ آصف
6 hours ago

قوم متحد ہے، دہشتگردوں اور ان کے اسپانسرز کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر سندھ
10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
20 hours ago
