متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے امریکا کیساتھ جنگ میں شامل ہونے کو تیار، امریکی اخبار کا دعویٰ

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز بزور طاقت کھولنے کے لیے اتحاد قائم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کو تیار ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عہدیدار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں کی مدد کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جو اس اقدام کی صورت میں ایرانی حملوں کا نشانہ بننے کے بعد امریکا اور اسرائیل کی جنگ میں کودنے والا ممکنہ طور پر پہلا خلیجی ملک ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس طرح کے اقدام کی اجازت کے لیے قرارداد لانے کی کوششیں کر رہا ہے اور اماراتی سفارت کاروں نے امریکا، یورپ اور ایشیا میں عسکری طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز بزور طاقت کھولنے کے لیے اتحاد تشکیل دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت سمجتھی ہے کہ یہ اس کی بقا کے لیے جنگ ہے اور عالمی معیشت کو بھی آبنائے ہرمز کو مفلوج کرکے تباہ کرنے کی خواہاں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ وہ ایران کی گرفت توڑنے کے لیے کیا فوجی کردار ادا کر سکتا ہے، عہدیدار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایران کے جزیروں کا قبضہ حاصل کرے، جن میں ابوموسیٰ بھی شامل ہے، جس پر ابوظہبی دعویٰ کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کی تردید نہیں کی بلکہ کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رکھنا ایک وسیع عالمی اتفاق رائے ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا ، ایران جنگ بندی ، عباس عراقچی کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر

ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا

ایرانی عوام ملکی دفاع کیلئے تیار، لاکھوں افراد نے امریکا اور اسرائیل سے لڑنے کیلئے خود کو پیش کر دیا

جنگ بندی تجاویز مسترد، وقتی سیزفائر مسئلے کا حل نہیں ،جامع معاہدہ ہی خطے میں پائیدار امن لا سکتا ہے، ایران

واشنگٹن کی جارحانہ بیان بازی اس کی کمزوری کا اعتراف ہے، ایرانی فوجی قیادت
