LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

یوم عاشور کا پرامن انعقاد، پوری ٹیم کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

یوم عاشور کا پرامن انعقاد، پوری ٹیم کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک

27-Jun-2026
|

تازہ ترین

یوم عاشور کا پرامن انعقاد، پوری ٹیم کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوم عاشور پر امن و امان قائم رہنے پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، انتظامیہ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے سمیت تمام اداروں کو شاباش دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے یوم عاشور پر امن و امان قائم رہنے اور تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طے پانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے شاباش ٹیم پنجاب لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم الحرام کا پرامن، باوقار اور منظم انعقاد ممکن ہوا، محرم جلوس اور مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری ٹیم پنجاب کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتی ہوں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ۔تمام صوبائی وزرا، ایم پی ایز، پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ، پنجاب پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے جوانوں نے دن رات ایک کر کے جس طرح اپنے فرائض سرانجام دیئے وہ قابلِ ستائش ہے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp