LogoSaturday, March, 21, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

عید کے چاند کا اعلان جلد کیا جائے ، شہری درخواست لیکر عدالت پہنچ گیا

عید کے چاند کا اعلان جلد کیا جائے ، شہری درخواست لیکر عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک

17-Mar-2026
|

خاص خبریں

عید کے چاند کا اعلان جلد کیا جائے ، شہری درخواست لیکر عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ ایک شہری عید کا چاند دیکھنے سے متعلق درخواست عدالت لے کر پہنچ گیا، جسے سماعت کےلیے مقرر بھی کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری عبد اللّٰہ شفیق کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے کہ عیدالفطر کے چاند کا اعلان جلدی کریں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چاند کے اعلان میں تاخیر سے لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں۔ رات تاخیر سے چاند کا اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عید کی شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند رکھنے کا بھی حکم دیا جائے۔

نمایاں خبریں