آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکی بحریہ کا ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، 10 زخمی، 5 لاپتا

ویب ڈیسک
بین الاقوامی

امریکا اور ایران کے درمیان بیک ٹو ڈور جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں تاہم آبنائے ہرمز میں کشیدگی تاحال برقرار ہے جس کی تازہ مثال امریکی بحریہ کا ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رات گئے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ نے ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا جس پر ایرانی پرچم لہرا رہا تھا۔
ایک ایرانی اہلکار نے تصدیق کی امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں جس ایرانی مال بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا اس میں 15 افراد موجود تھے۔
صوبہ ہرمزگان کے ایک عہدیدار محمد رازمہر نے بتایا کہ امریکی حملے میں 10 ملاح شدید زخمی ہوگئے جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ نے ایرانی تجارتی جہاز کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کے پانیوں پر محو سفر تھا۔
حملے میں ایرانی تجارتی جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جہاز میں سوار 10 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دیگر 5 ملاحوں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
نمایاں خبریں
ایران کا خلیج فارس میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

استعمار اور استحصال کی مستقبل میں کوئی جگہ نہیں، ایرانی صدر

معرکۂ حق میں ناکامی، بھارت کے جھوٹے الزامات دم توڑ گئے، پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب

ایران کی سفارتی اور جنگی پالیسیوں میں مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ متحرک، امریکی رپورٹ

14 نکاتی معاہدے پر مشاورت ، اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات بحال ہونے کا امکان

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally