LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

تل ابیب نے معاہدہ نظر انداز کیا تو سبق سکھائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

تل ابیب نے معاہدہ نظر انداز کیا تو سبق سکھائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک

01-Jul-2026
|

تازہ ترین

تل ابیب نے معاہدہ نظر انداز کیا تو سبق سکھائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر فوری اور بھرپور جواب دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے معاہدے کو نظرانداز کیا تو ایران سبق سکھائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت انتہائی واضح ہے اور سب کے لیے جاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے تل ابیب میں اپنے پالتوؤں کو لگام دینے کا وعدہ کیا، اگر وہ اپنے مالک کو نظر انداز کرتے ہیں تو ایران ان کو سبق سکھائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے عوام اور قیادت کو کوئی خطرہ ہوا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp