یوم پاکستان 23 مارچ کی پریڈ اور متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری

ویب ڈیسک
خاص خبریں

صدر مملکت نے یومِ پاکستان 23 مارچ 2026 کی پریڈ اور تمام متعلقہ تقریبات نہ کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت 23 مارچ کی پریڈ اور تمام تقریبات منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔
صدر مملکت نے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کردیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ قومی وسائل کا محتاط اور ذمہ دارانہ استعمال ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
دوسری جانب یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی اعزازات کی تقریب اب 28 اپریل 2026 کو منعقد ہوگی۔
نمایاں خبریں
سندھ کی قیادت کہاں کہاں عید منائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟

پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، پیٹرول بچانے کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے ، حکومت

عیدالفطر: وزیر اعلیٰ سندھ نے قیدیوں کو 90 دن کی معافی دیدی

کراچی میں بارش: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ تیار ہے، مرتضیٰ وہاب

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کامران ٹیسوری کی والدہ کی عیادت کی
