LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

پنجاب سے گندم کی فراہمی روکنا خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، فیصل کریم کنڈی

پنجاب سے گندم کی فراہمی روکنا خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک

06-Jun-2026
|

تازہ ترین

پنجاب سے گندم کی فراہمی روکنا خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس مل کر کام کریں گے۔ ہمیشہ کہتا ہوں کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔ صوبے کو وفاق میں جو بھی مشکلات بھی درپیش ہوں گی، اس کے لیے کوشش کروں گا۔ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپ بندی، اُن کا معاملہ ہے، پہلے بھی وزیراعلیٰ تبدیل کر چکے ہیں۔ اپوزیشن کی تعداد زیادہ ہے جو گروپ بنا ہے، تاہم ابھی کوئی بھی بات قبل از وقت ہوگی۔ گلگت میں رزلٹ بتائے گا کہ کون اکثریت میں ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے پنجاب سے گندم لانا سونے کے بسکٹ لانے سے بھی مشکل کام ہے۔ وزیراعظم شہباز اسپیڈ استعمال کرتے ہوئے یہ ایشو حل کرائیں یا سندھ سے گندم منگوانے میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز باکو میں روٹیاں لگا سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کو گندم کیوں نہیں دے سکتیں؟۔

گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کیپٹن صفدر کا تعلق اسی صوبے سے ہے، انہیں اس صوبے کے عوام کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

وفاق اس صوبے کو اس کے حقوق نہیں دے رہا۔ وفاق بجلی اور پانی کے پیسے صوبے کو نہیں دے رہا ۔ پنجاب سے آٹا کی فراہمی روک دی ہے ، یہ اس صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ اس صوبے کے پاس بجلی، گیس ، پانی ہے، اگر یہاں سے بھی یہ بند کردیا جائے تو کیا ہوگا؟۔ ہم سب کو پاکستان کا سوچنا چاہیے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp