LogoThursday, July, 2, 2026

News Point PK

دو سے تین ماہ میں سندھ کو 500 نئی ای وی بسیں ملیں گی، شرجیل میمن

دو سے تین ماہ میں سندھ کو 500 نئی ای وی بسیں ملیں گی، شرجیل میمن

ویب ڈیسک

27-Jun-2026
|

پاکستان

دو سے تین ماہ میں سندھ کو 500 نئی ای وی بسیں ملیں گی، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں 500 ای وی بسیں آئیں گی، صوبائی حکومت کام کر رہی ہے سندھ میں آج ایک بھی مغوی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس میں ایک لاکھ 25 ہزار افراد سندھ میں سفر کر رہے ہیں، حکومت سندھ ہر مسافر پر سبسڈی دے رہی ہے، اس سال ہم جتنی بسیں موجود ہیں اس سے ڈبل بسیں لا رہے ہیں، دو تین ماہ میں 500 ای وی بسیں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنک بسیں ہماری چل رہی ہیں، پہلی ای وی بسیں بھی ہم لائے، جب پنک اسکوٹیز ہم نے شروع کی صرف 150 لائسنس تھے اور آج 25 ہزار خواتین کے پاس لائسنس ہیں، یہ انقلاب تھا وہ انقلاب آگیا، اگر ایک لاکھ خواتین کے پاس بھی لائسنس ہوگا تو اسکوٹیز دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی لے کر آئیں گے، جہاں پر بھی مرد اسکوٹی چلائے گا اس کو ضبط کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اگر آئل کمپنی گھوٹکی میں ہے وہ بھی ٹیکس دیتی ہے، کراچی میں بہت کمپنیوں کے ہیڈ آفسز ہیں، ہم نے 356 ارب روپے ٹیکس کا ہدف پورا کیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس 23 ہزار ملازمین ہیں مگر ہدف پورا نہیں کیا۔

صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 3114 کلومیٹر سڑکیں بنائی ہیں، سندھ کا ایک بھی بڑا روڈ خراب نہیں، وفاقی حکومت کی شاہراہوں کا بیڑا غرق ہے، ہم دیہی علاقوں میں بھی پیور بلاک لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 97 ہزار اساتذہ بھرتی ہوئے ایک بھی شکایت نہیں ہے، پولیس نے بہت اچھا کام کیا ہے، آج سندھ میں ایک بھی مغوی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ایم پی ایز شاہراہ بھٹو پر سفر کرتے ہیں، کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک روڈ ہے، 90 فیصد الیویٹیڈ روڈ ہے، ہمارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی وزیراعظم نے تعریف کی ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے میں نا مانوں، ہمیں سندھ کی ترقی پر سب کو ایک ہونا چاہیے، سندھ کا ہر مسئلہ کراچی سے وابستہ ہے، اپنے آپ کو آئسولیشن کا شکار مت بنائیں۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp
دو سے تین ماہ میں سندھ کو 500 نئی ای وی بسیں ملیں گی، شرجیل میمن | News Point PK | News Point PK