شہباز شریف کا بڑا اعلان، گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) گلگت بلتستان میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے لہٰذا ان کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی حمایت کرتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود ہمارے منتخب اراکین پیپلزپارٹی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ عزت احترام کا رشتہ برقرار رکھا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally