سانگھڑ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد افراد زیر حراست

نمائندہ نیوز پوائنٹ
کورٹ|کرائم

سانگھڑ میں آئی جی سندھ کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن متعدد افراد زیر حراست
سانگھڑ ایس ایس پی شاھنواز چاچڑ نے چارج لیتے ہی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا ہے،
جس کے بعد سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ایس ایس پی سانگھڑ کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے انچارج زاہد کمبوہ نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ متعدد علاقوں میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائیں
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایسے کئی مقامات، کیبنز اور اڈوں کی نشاندہی کی گئی جہاں مبینہ طور پر منشیات فروخت کی جا رہی تھی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کیبنوں کو بند کردیا

جبکہ وہاں موجود سامان قبضے میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا کارروائی کے دوران متعدد افراد سے پوچھ گچھ بھی جاری ہے اور مختلف مشتبہ عناصر کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
ایس ایس پی سانگھڑ شاھنواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور نوجوان نسل کو تباہی کے راستے پر ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی اولین ترجیح عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا اور نوجوانوں کو منشیات جیسے ناسور سے محفوظ بنانا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت نگرانی رکھی جائے
پولیس کی جانب سے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات کی ترسیل کو روکا جا سکے
شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے سانگھڑ پولیس کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ضلع میں منشیات فروشی کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے میں مدد ملے گی
نمایاں خبریں
منشیات کیس کی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر داخلہ کا نوٹس ، 3 پولیس افسران معطل

گارڈن لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی سے لاہور تک پھیلا منشیات کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، گرفتار انمول عرف پنکی کے تہلکہ خیز انکشافات

ڈکیتی مزاحمت پر بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

بھریا سٹی کے کسانوں کا محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally