LogoWednesday, May, 13, 2026

News Point PK

منشیات کیس کی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر داخلہ کا نوٹس ، 3 پولیس افسران معطل

منشیات کیس کی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر داخلہ کا نوٹس ، 3 پولیس افسران معطل

ویب ڈیسک

12-May-2026
|

کورٹ|کرائم

منشیات کیس کی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر داخلہ کا نوٹس ، 3 پولیس افسران معطل

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر تین پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈ ن سے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں بغیر ہتھکڑی پروٹوکول کے ساتھ پیش کیا گیا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لیا تھا۔

وزیرداخلہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ملزمہ کو پروٹوکول دینے سے متعلق تمام ذمہ دار اہلکاروں سے وضاحت مانگی ہے۔

ضیا الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمہ کو پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں، ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے، پولیس کی وردی عوام کے اعتماد کی علامت ہے، اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ضیا الحسن لنجار نے ملزمہ کو پروٹول دینے کے عمل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ملزمان کو غیر ضروری پروٹوکول دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے، سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور شہریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، رپورٹ آنے پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

نمایاں خبریں

Still Running Your Business Manually ?

Automate. Scale. Grow with Webrix.

Custom Management Systems
Web & App Development
AI Automation Solutions
Chat on WhatsApp