بھریا سٹی کے کسانوں کا محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک
کورٹ|کرائم

ٹھاروشاہ سب ڈویژن بھریا سٹی کے کسانوں کا محکمہ آبپاشی کے خلاف اختر بیہن علی نواز بروہی مہر علی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-
مظاہرین نے کہا کہ دالی نہر کی ٹیل میں بھل صفائی نہ ہونے کے سبب گھاس پھوٹ گیا اور کئی مہینوں سے پانی نہیں مل رہا ہے جس کے سبب فصلیں غیر آباد اور زرعی زمینیں بنجر بن گئی ہیں جس کے سبب کسان زرعت چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں-
مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد بار انجینئر نوشہرو فیروز ایس ڈی او بھریا کو شکایت کی ہے مگر کوئی سننے والا نہیں-
مقامی کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دالی نہر کے ٹیل میں صفائی کرنے شروع کردیا ہے مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا-
انہوں نے محکمہ آبپاشی کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر ٹیل میں پانی پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نہر کی بھل صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے دیگر صورت میں سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے-
نمایاں خبریں
منشیات کیس کی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی پیش کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر داخلہ کا نوٹس ، 3 پولیس افسران معطل

گارڈن لاکھانی مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی سے لاہور تک پھیلا منشیات کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، گرفتار انمول عرف پنکی کے تہلکہ خیز انکشافات

سانگھڑ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، متعدد افراد زیر حراست

ڈکیتی مزاحمت پر بیٹی کی تدفین کیلئے جانے والے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally