LogoTuesday, February, 3, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

پی ایس ایل 2026 حیدر آباد اور سیالکوٹ نے آتے ہی پرانی فرینچایز میں ہلچل مچا دی

پی ایس ایل 2026 حیدر آباد اور سیالکوٹ نے آتے ہی پرانی فرینچایز میں ہلچل مچا دی

اسپورٹس ڈیسک

31-Jan-2026 | کھیل

پی ایس ایل 2026 حیدر آباد اور سیالکوٹ نے آتے ہی پرانی فرینچایز میں ہلچل مچا دی

حیدر آباد اور سیالکوٹ نے آتے ہی دھماکہ خیز اعلانات کردئیے انہوں نے مہنگے ترین کوچز لے لیئے ہیں ،اس سے پہلے کوچنگ اسٹاف کے لیئے فرینچایز کی اتنی توجہ نا تھی لیکن اب تمام فرینچایز کوشش کرینگی کہ انکا کوچنگ اسٹاف بھی بھاری بھرکم ہو ، کوچنگ اسٹاف کو دس سالوں سے ڈائریکٹ سائن کیا جاتا ہے۔

آنے والے آکشن میں ابرار احمد ، عثمان طارق ، سفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان ، نسیم شاہ ، محمد نواز ، حارث رؤف، محمد عامر ، فخر زمان ، صائم ایوب ، حسن نواز ، سمیر منہاس ، علی رضا، عباس آفریدی ، زمان خان , سعد مسعود، عبداللہ فضل ، معاذ صداقت ، سعد بیگ اور شامل حُسین کی بہت زیادہ ویلیو بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے ان میں سے کچھ اپنی فرینچایز کے ساتھ ریٹین ہونا نہیں چاہتے تاکہ انکی بولی زیادہ لگے، اور کچھ کو ایموشنلئ ریٹین کر لیا جائیگا۔

ہو سکتا کچھ کھلاڑی پک نا ہوں کیونکہ وہ کافی عرصہ سے ڈرافٹ میں ایک ہی ٹیم کے ساتھ پک ہوتے ہوئے آئے ہیں ۔ اب جب وہ کھلاڑی آکشن میں آئیگا تو ہو سکتا ہے کوئی اور فرینچایز اس پر بولی نہیں لگائے، سوائے اسکے جس کا وہ کھلاڑی رہا ہو اس سے مالکان کو بھی اندازہ ہو جائیگا کہ پچھلے دس سالوں میں انکی ناک کے نیچے کیا ہوتا آیا ہے جس کا اندازہ انکو اس آکشن کے بعد ہو گا ۔

اب یہ دیکھنا ہے ملتان سلطانز کی اونر شپ دوبارہ علی ترین کو ملتی ہے یا کوئی نیا نام سامنے آتا ہے ۔ علی ترین کی واپسی اس پی ایس ایل کو اگلے لیول پر لے جاسکتی ہے کیونکہ جو سوالات علی ترین نے اُٹھائے تھے پی سی بی نے اس پر عمل کرنا شروع کردیا ہے سب سے اہم آکشن کا انتخاب ہے ۔ لاہور قلندرز میں ہم تینوں بھائیوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں فواد رانا ، سمین رانا اور عاطف رانا ان لوگوں نے پی ایس ایل کو ایک رونق بخشی تھی۔

نمایاں خبریں