Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،فدا حسین جانوری

1 day ago | بزنس | Hanif

کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ،فدا حسین جانوری

کراچی: کورنگی صنعتی علاقے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس آپریشنز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔کاٹی کی جانب سے امن و امان کی بہتری کے لئے دی گئی مثبت تجاویز پرعملدرآمد کریں گے۔عنقریب 500 اہلکاروں پر مشتمل نفری کو ضلع کورنگی میں شامل کریں گے۔ یہ بات ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل زون نہائت اہم اور کراچی کا معاشی حب ہے ،جو کہ ملکی خزانے میں 60فیصد سے زائد حصہ جمع کرتا ہے۔ کورنگی صنعتی علاقے میں ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹی سے باہمی مشاورت اور تعاون سے جرائم کا خاتمہ کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ غیر قانونی تجاویزات اور قبضہ مافیا کے سدباب کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جارہی ہیں۔ کاٹی کے صدر اکرام راجپوت نے کہا کہ مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال میں مثبت بہتری آئی ہے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے صنعتی علاقوں میں جرائم کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی ضلع میں پولیس کی نفری بڑھانے کے ساتھ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ پولیس اہلکار بڑی آبادی والے ڈسٹرکٹ میں مؤثر طریقے سے امن و امان کو برقرار رکھ سکیں۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025