Logo

News Point Pakistan – Latest Urdu News – NewspointPK

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

19 hours ago | بزنس | Hanif

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 3 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کے لیے 10 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی پروجیکٹ ریڈینیس فنانسنگ پر اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈیولپمنٹ سیکٹر منصوبے کے لیے 48 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔منصوبوں پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے دستخط کیے ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے معاہدوں پر دستخط کیے۔سیکریٹری اقتصادی امور محمد کریم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہم منصوبوں پر معاونت کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Newspointpk Network. All rights reserved © 2025