LogoWednesday, April, 8, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

صدر یورپی کونسل کا وزیراعظم سے رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کی تائید

صدر یورپی کونسل کا وزیراعظم سے رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کی تائید

ویب ڈیسک

30-Mar-2026
|

تازہ ترین

صدر یورپی کونسل کا وزیراعظم سے رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کی تائید

اسلام آباد: وزیراعظم کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے فون کیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس بحران کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے یورپی کونسل کے صدر کو مشرق وسطیٰ کے بحران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

یورپی کونسل کے صدر نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ ماہ برسلز کا ان کا طے شدہ دورہ مؤخر ہو گیا تھا۔

یورپی کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر وزیراعظم کا برسلز میں خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔

جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ 28-29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان-یورپی یونین بزنس فورم کا افتتاح کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم نے یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

نمایاں خبریں