عالمی حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پُرعزم ہیں، وزیر پیٹرولیم

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں نہ کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ عالمی حالات اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین تک ممکنہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام فیصلے ملکی مفاد اور صارفین کے ریلیف کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے صارفین تک کسی بھی ممکنہ فائدے کی منتقلی کے لیے پُرعزم ہے۔
رپورٹ کے مطابق علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی عزم کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق عالمی منڈی میں حالیہ ہفتے پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 ڈالر سے 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 ڈالر سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ملکی ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally