امن معاہدہ: ایرانی سپریم لیڈر کا کردار اہم ، ڈونلڈ ٹرمپ کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی خواہش

ویب ڈیسک
تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکراتی عمل میں شامل ہیں اور میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔
امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای امن مذاکرات کے عمل کا حصہ ہیں۔ وہ یقیناً شامل ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
انھوں نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت بھی ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے خامنہ ای کی صحت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ انھوں نے کبھی ان سے ملاقات نہیں کی اس لیے ان کی صحت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
تاہم امریکی صدر نے ان خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو مجتبیٰ خامنہ ای اپنے جسم کے کئی حصوں سے محروم ہو چکے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ مجتبیٰ خامنہ ای سمیت تمام متعلقہ رہنماؤں سے ملنا چاہوں گا اور ممکن ہے کہ مستقبل میں کسی وقت ہماری ملاقات ہو بھی جائے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ معاملات کس سمت جاتے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔
نمایاں خبریں
گلگت بلتستان میں انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی سامان کی ترسیل شروع

پاکستان امریکا تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی روشن مثال ہیں، وزیراعظم کا امریکی یوم آزادی تقریب سے خطاب

حکومت کا بڑا معاشی فیصلہ،نئے مالی سال کے بجٹ میں ڈالر کی قیمت 290 روپے مقرر

پاکستان کی ایران کے جوہری پروگرام پر امریکا سے معلومات شیئر کرنے کی خبروں کی سخت تردید

بھارت کے تجارتی ٹیرف پر واشنگٹن کی خاموشی پر ٹرمپ برہم

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally