پاکستان دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا ، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
خاص خبریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں شریک امریکا اور ایران کے وفود کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک نے وزیراعظم کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب صدر جےڈی وینس کی قیادت میں امریکی جبکہ اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں۔
نمایاں خبریں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑ ا اضافہ

بیت اللہ کی خوبصورتی اور تقدس کیلئے اہم کام کا آغاز

بلاول بھٹو زرداری نے جنگ بندی کو مستقل امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دے دیا

عمران خان کا موقف درست ثابت ، جنگ نہیں مذاکرات ہی حل، سہیل آفریدی

سعودیہ اور قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے مالی تعاون کی یقین دہائی
