بیت اللہ کی خوبصورتی اور تقدس کیلئے اہم کام کا آغاز

ویب ڈیسک
خاص خبریں

روح پرور فضاؤں اور ایمان افروز لمحات کے درمیان بیت اللہ شریف کی خوبصورتی اور تقدس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بیت اللہ شریف کے بیرونی اور اندرونی حصوں کی دیواروں کو مضبوط اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔
اس مقدس ذمہ داری کے لیے ماہر اور تجربہ کار کاریگر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہایت احتیاط اور عقیدت کے ساتھ اس کام میں مصروف ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خانہ کعبہ کے تقدس اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین اس مقدس مقام پر پرسکون اور محفوظ عبادت کر سکیں۔
یہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسجد الحرام میں آنے والے زائرین ایک بار پھر اسی روحانی کیفیت کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں گے۔
نمایاں خبریں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑ ا اضافہ

پاکستان دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا ، اسحاق ڈار

بلاول بھٹو زرداری نے جنگ بندی کو مستقل امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دے دیا

عمران خان کا موقف درست ثابت ، جنگ نہیں مذاکرات ہی حل، سہیل آفریدی

سعودیہ اور قطر کی پاکستان کو 5 ارب ڈالر کے مالی تعاون کی یقین دہائی
