LogoMonday, April, 13, 2026

News Point – Latest Urdu News from Pakistan & World

عمران خان کا موقف درست ثابت ، جنگ نہیں مذاکرات ہی حل، سہیل آفریدی

عمران خان کا موقف درست ثابت ، جنگ نہیں مذاکرات ہی حل، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک

11-Apr-2026
|

خاص خبریں

عمران خان کا موقف درست ثابت ، جنگ نہیں مذاکرات ہی حل، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے مکالمے اور پرامن روابط کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان تنازع کے دوران مسلسل یہ مؤقف اختیار کیا کہ فوجی مداخلت سے پائیدار امن ممکن نہیں جبکہ دیرپا استحکام صرف مذاکرات اور سیاسی حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں پر محیط افغانستان جنگ کے دوران عمران خان بارہا عالمی برادری سے “امن کو ایک موقع دیں” کی اپیل کرتے رہے اور خبردار کیا کہ جنگ صرف عدم استحکام میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے عمران خان کے اس مؤقف کو درست ثابت کیا ہے، کیونکہ اس جنگ میں لاکھوں افغان جانوں کا ضیاع ہوا جن میں اکثریت شہریوں کی تھی، امریکہ کو 2.3 ٹریلین ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 2400 سے زائد امریکی فوجی جان بحق ہوئے اور بالآخر یہ جنگ ایک مذاکراتی انخلا پر ختم ہوئی جس نے عسکری طاقت کی حدود کو واضح کر دیا-

نمایاں خبریں