پانی پر پاکستان کا حق ناقابلِ سمجھوتہ، سندھ طاس معاہدے کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، عطاء اللہ تارڑ

ویب ڈیسک
تازہ ترین

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا علاقائی و عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم ایک معاہدے پر نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کی زندگی کی شہ رگ پر بات کر رہے ہیں، وادیٔ سندھ کی تہذیب ہی ہماری اصل شناخت ہے، ہم اس عظیم تہذیب کے وارث ہیں، پاکستان کے لیے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ بقا کا معاملہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی آبیاری کرتا آیا ہے، پاکستان کی تاریخ دراصل دریائے سندھ کی تاریخ ہے، زراعت قومی معیشت کا بنیادی ستون اور دریائے سندھ اس کی شہ رگ ہے، 6 دہائیاں قبل 2 ممالک نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا، فیصلے کے نتیجے میں سب سے پائیدار آبی معاہدوں میں سے ایک وجود میں آیا۔
رپورٹ کے مطابق عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پُرامن روابط، تعمیری مذاکرات اور معاہدے پر مخلصانہ عمل درآمد کے عزم کا مظاہرہ کیا، 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، بارہا واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے عوام کا دریائے سندھ کے پانی پر پورا حق ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت مؤثر جواب دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرے گا، ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا علاقائی و عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی رضا مندی سے وجود میں آنے والے اس معاہدے میں تبدیلی اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے، سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی نے بھارت کو عالمی فورمز پر سبکی سے دو چار کیا، ہمیں پانی کو تنازع کے بجائے تعاون کا ذریعہ بنانا چاہیے۔
نمایاں خبریں
وزیراعظم کا ایران و ترکی کا سرکاری دورہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

پانچ سیشنز بعد سونے کی قیمتوں کا بڑا یوٹرن، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے مہنگا

حکومتی دعوؤں کے برعکس گردشی قرضہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، کیپسٹی چارجز اور مہنگے معاہدے بڑی وجوہات قرار

امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally