قانونی منظوری کے بغیر کوئی بینک اکاؤنٹ فریز نہیں ہوگا، اسٹیٹ بینک کا نیا ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک
بزنس

اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاونٹ ہولڈرز کو نقصان نا پہنچایا جائے۔
اسٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق یقینی بنایا جائے کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاونٹ فریزنگ کا اقدام صرف قانون کے مطابق ہو جبکہ کسی بھی شہری کے اکاونٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہو سکے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں، بینک اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں تاکہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔
واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر قانونی اختیار اور اتھارٹی کی منظوری سے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک رکھا ہے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرنے اور ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔
نمایاں خبریں
امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا

اے این ایف کا منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ، 316 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط، 5 ملزمان گرفتار

صدر ٹرمپ کی مالیاتی رپورٹ منظرِ عام پر، اربوں ڈالر آمدن کا انکشاف

تجارتی اور توانائی مفادات نے بھارت کی ایران پالیسی کا رخ بدل دیا؟

دفاعی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

Automate. Scale. Grow with Webrix.
Helping businesses grow digitally